اسرائیل نے ایران کے شہر تبریز اور نطنز یورینیم افزودگی کی تنصیب پر پھر حملے شروع کر دیئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تبریز کے ملٹری ائیر پورٹ کو نشانہ بنایا ، اس کے علاوہ نطنز یورینیم افزودگی کی تنصیب پر بھی دوبارہ میزائلوں سے حملہ کیا۔
دوسری جانب ایرانی شہریوں نے مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے کئے، جس میں مظاہرین نے ایرانی حکومت سے اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
ہمارے ساتھ جنگ چھیڑنا شیر سے کھیلنے کے مترادف، اسرائیل سے انتقام لیں گے، ایرانی صدر
اس سے قبل اسرائیل نے تہران سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملے کئے تھے جس میں ایران کے فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔
تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد شہید جبکہ 100 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات آئی تھیں۔
