ایران میں پاکستانی زائرین اور شہریوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ، تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
وزیرخارجہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو معاونت فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، ایران میں موجودپاکستانی شہری مدد کیلئے 2166941388 پر رابطہ کریں۔
اسرائیلی حملے علاقائی و عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ، مشکل کی گھڑی میں ایران کیساتھ ہیں ، پاکستان
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ایران میں مقیم اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
واضح رہے اسرائیلی حملے میں ایران کی اہم شخصیات سمیت متعدد افراد شہید ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
