لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق محمد یوسف دور نیوزی لینڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ ٹیم کے ہمراہ تھے۔ لیکن بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کوچنگ اسٹاف میں محمد یوسف کا نام شامل نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان دے دیا
محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھجوایا۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو قومی سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق حسن چیمہ کی جگہ اسامہ ہاشمی کو ڈیٹا اینالسٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اور اسامہ ہاشمی سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے۔
ڈیٹا اینالسٹ کو ٹیم کے انتخاب کے دوران ووٹ کا حق حاصل نہیں ہو گا۔ سلیکشن کمیٹی نے عاقب جاوید کو بھی برقرار رکھا ہے۔ اور عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی ذمہ داری بھی نبھاتے رہیں گے۔
