وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر نے استقبال کیا ، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
شہباز شریف یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ یو اے ای تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا باعث بنے گا۔
