ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہلے دن باؤلرز بیٹرز پر حاوی، 14 وکٹیں گر گئیں۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل پہلے ہی روز ڈرامائی صورت اختیار کرگیا، 78.4 اوورز کے کھیل میں 14 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
پہلے دن کا اختتام ہوا تو جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے تھے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کے لئے ابھی 169 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پی سی بی نے حسن چیمہ کو قومی سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا
جس پر آسٹریلیا کی پوری ٹیم 56.4 اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خواجہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، مارنس لبوشین 17 رنز بنا سکے، کیمرون گرین نے 4 رنز بنائے۔
ٹریوس ہیڈ 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بیو ویبسٹر 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسٹیون اسمتھ 66، ایلکس کیرے 23، کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے ایک، ایک رنز بنایا۔
نیتھن لائن بھی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کے 6 بیٹرز ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ربادا نے 5، مارکو جینسن نے 3 اور ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین اسٹبز اور ایڈن مارکرم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ٹمبا باواما تین اورڈیوڈ بیڈنیگھم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار ک نے 2،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
