خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ کل 13 جون کو پیش کرے گی ، بجٹ کا حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے 1352 ارب روپے جبکہ تنخواہوں کیلئے 680 ارب اور پینشن کیلئے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے۔
وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ، صحافیوں کا واک آئوٹ
وفاق کی طرح خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بھی اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بجٹ میں نان سیلری کیلئے 520 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 1148 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
