اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ درخواست ہے سیاسی اختلافات کو نفرتوں اور دشمنی میں نہ بدلیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کے کیس میں انصاف بنتا ہے دیں اور ملک کو آگے بڑھنے دیں۔ ایک جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس نہیں لگا۔ امید تھی کہ آج بانی پی ٹی آئی کے کیس میں کوئی پیشرفت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اور نیب نے اسی بجٹ کے ساتھ پچھلے سال 98 ریفرنسز دائر کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی درخواست مسترد کردی
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کہا جا رہا تھا 26ویں آئینی ترمیم میں ججز کی تعداد بڑھانا ضروری ہے۔ اور اس اضافے سے عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کیا جا سکے گا۔
