اسلام آباد: مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری کے ٹیکسوں میں اضافہ ہو گا۔
بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ کینولا تیل، دودھ، دہی، گوشت، مرغی، انڈے، پنکھے فرنیچر اور صحت کی سہولیات مہنگی تجویز کی گئی ہیں۔
دودھ پراسیسنگ پلانٹس، مویشی و پولٹری شیڈز اور جانوروں کی فیڈ مشینری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ڈیری کی مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ملازمین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ بجٹ نے گھما دیا
کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر بھی 3 سے 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دودھ کے پراسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس میں 2 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
مویشیوں اور پولٹری کے شیڈز اور ملک فلٹرز پر بھی 2 فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔
