غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ سے مزید 90 فلسطینی شہید ہو گئے، دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے 6 خیراتی اداروں اور 5 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھرغزہ میں کھانے کے پارسل کے حصول کے لئے ہجوم پر فائرنگ کرکے 20 افراد کو شہید کر دیا۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے 6 خیراتی اداروں اور 5 افراد پردہشتگردی کے الزام میں بلک لسٹ شامل کر دیا، ان تنظیموں پر الزام ہے کہ وہ حماس کی مالی معاونت میں ملوث ہیں۔
الخدمت کا غزہ مہاجرین کیلئے القدس اور مصر سمیت مختلف ممالک میں قربانی کا اہتمام
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ رویے کی اصلاح ہے، کسی نے ان پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
بلیک لسٹ کی جانے والی تنظیموں میں غزہ کی الویام چیریٹیبل سوسائٹی، الجزائر کی البرکہ چیریٹی ایسوسی ایشن، ترکیہ کی فلسطین وقف فاؤنڈیشن، نیدرلینڈز کی اسرا فاؤنڈیشن، مقبوضہ مغربی کنارے کی تنظیم ادمیر اور اٹلی کی لا کپولا دی اورو شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پابندی لگنے والوں میں محمد براہیمی (الجزائر)، ذکی عبداللہ ابراہیم عراروی (ترکیہ)، امین غازی ابوراشد اور اسرا ابوراشد (نیدرلینڈز) اور محمد حنون (اٹلی) شامل ہیں۔
