اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔ جبکہ ایف ای ڈی ختم کرنے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا جاسکتا ہے۔
بلڈرز اور ڈویلپرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اور اوورسیز پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات دینے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور
ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔ پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ اور نان فائلرز کے لیے ایکسائز ڈیوٹی میں ردوبدل کی تجویز ہے۔
بجٹ میں پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز ہے۔
