اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کر دی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
نیب کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی، 5 جون کی سماع۔، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
