اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنمائوں اور وکلاء کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ پارٹی کے کوآرڈینیٹر انتظار پنجوتھا نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی ہے۔
وکلاء کی فہرست میں سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، نیازاللہ نیازی، عرفان نیازی، تنویر راجپوت اور احسن حمیداللہ کے نام شامل ہیں۔
عدالت کی پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی ممبران کی بھی ملاقات متوقع ہے۔ بانی کی بہنیں اور دیگر قریبی رشتہ دار آج اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
