وفاقی حکومت بجٹ میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور کررہی ہے۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی تجویز ہے ، اس کے علاوہ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی مرحلہ وار ختم کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
بجٹ میں 2.5 فیصد کی شرح سے کاربن لیوی عائد کئے جانے کی تجویز
ذرائع کے مطابق آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے اور پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے کی تجویز ہے۔ آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے اور 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
