چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں ہیں ، اگر عدالتیں ضمانت دینا بہتر سمجھیں تو ہم حکم کا احترام کریں گے۔
ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ، 11 جون کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی خبر پہلی بار سن رہا ہوں۔
بھارت کا شدت پسندانہ ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے ، صدر زرداری
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا کہ پانی روکنا اعلان جنگ ہو گا ، پاکستان بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات چاہتا ہے ، تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ، پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ، بھارت نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا ، سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس ، شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ، ٹیکس نہیں ، ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں ، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے ، بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی کے حوالے سے کردار لائق تحسین ہے۔
