وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں، پشاور ڈیرہ موٹروے پر کام ہو رہا ہے۔
آئین کے تحت حاصل اختیارات احتجاج میں خم ٹھوک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی لگا رہے ہیں اور تعلیمی معیار کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں، نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے بلا سود قرضے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے پاس قرض ادائیگی کیلئے ڈیڑھ سو ارب مختض کر رکھے ہیں ، صوبے کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں۔
