اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی حمایت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عظیم کامیابی ملی۔ اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔ ان کا سعودی عرب میں بھرپور استقبال کیا گیا۔ شہباز شریف نے ترکیے، ایران اور آذربائیجان کے کامیاب دورے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر متزلزل حمایت پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں شاندار باب کا اضافہ ہے، وزیر اعظم
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا۔ اور وزیر اعظم کے دوست ملکوں کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم نے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء سے بھی ٹیلی فونک رابط کیا۔ تاہم اب ہمیں ملکی معیشت پر بھی توجہ دینی ہے۔
