واشنگٹن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی تھنک ٹیکنس اور ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسائل کو جڑوں سے حل کرنا ہو گا۔ جموں و کشمیر تنازع اور آبی جارحیت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے، مریم نواز
بلاول بھٹو نے امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ اور بات چیت ہی دیرپا امن کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر عزم ہے کہ انصاف ، قانون اور سفارتکاری سے امن قائم کیا جائے۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کی امن، مذاکرات اور سفارتکاری پر مبنی مستقل پالیسی پر زور دیا۔
