بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اگلے سال ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔
قوم سے خطاب میں عبوری سربراہ محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں منعقد کئے جائیں گے، انتخابات کے حوالے سے تفصیلی روڈ میپ الیکشن کمیشن جلد جاری کرے گا۔
کینیڈا میں عام انتخابات،6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب
انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہو چکا ہو گا۔
محمد یونس نے مزید کہا کہ پندرہ سال بعد بنگلہ دیش کو ایک ایسا پارلیمان ملے گا جو حقیقی طور پر عوام کی نمائندگی کرے گا۔
