اٹلی کا قومی دن کراچی میں منایا گیا ، اس حوالے سے اٹلی کے قونصل، فابریتزیو بیئیلی نے بیچ لگژری ہوٹل میں اٹلی کے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد کیا۔
پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی موجودگی سے اس تقریب کو رونق بخشی ۔ تقریب میں فریال تالپور، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکار، بیوروکریٹس اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
قونصل فابریتزیو بیئیلی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور اٹلی کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ، خصوصاً اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
اٹلی کی طرز پر جدید ڈیری فارمنگ،دودھ اور پنیر کی پیداوار کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اس موقع کو خصوصی بنانے کے لیے اٹلی کے قونصل خانے نے اٹلی سے شیف وِینچینزو ڈی لیسو کو مدعو کیا، جنہوں نے مہمانوں کے لیے خصوصی طور پر شاندار اور ذائقے دار کھانوں کا اہتمام کیا ، نہ صرف شیف وینچینزو ڈی لیسو کے ہاتھوں تیار کردہ مستند اطالوی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، بلکہ انہیں خصوصی طور پر اٹلی کی مشہور کمپنی Illy کی کافی، اطالوی جیلاتو، اور روایتی اطالوی پنیر سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع دیا گیا۔

قونصل فابریتزیو بیئیلی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امارات ایئرلائنز اور اٹلی کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خوشخبری سنائی، جس کا مقصد اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
ہر پاکستانی کیلئے مکمل مذہبی آزادی ہے، صدر، وزیراعظم کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام
امارات ایئرلائنز نہ صرف قونصل خانہ اٹلی کی جانب سے منعقد کردہ سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تقریبات میں تعاون کے امکانات تلاش کرے گی، بلکہ اٹلی میں کاروباری روابط کے فروغ اور تجارتی تقریبات میں بھی اشتراک پر غور کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر قونصل بیئیلی کی دعوت پر آصفہ بھٹو ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ نے معروف اطالوی فیشن برانڈ VERSACE کی جانب سے ہونے والے خصوصی لکی ڈرا کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا۔
