انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن کے موقع پر بھگڈر سے ہلاکتوں کے معاملے پر پولیس نے ویرات کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی آر درج کرکے کئی ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
دو روز قبل آئی پی ایل میں آر سی بی کی پہلی بار فتح کا جشن منانے کے دوران ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں 2 مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کا جشن ، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگڈر مچنے سے ہلاکتوں کے معاملے پر بنگلورو پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے رائل چیلنجرز بنگلور کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر میں ایونٹ مینجمنٹ کمپنی اور کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔گرفتار ملازمین میں آر سی بی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ ریونیو اور ایک انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک کے دو اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔
