ماحولیات کے 61 ویں عالمی دن کے حوالے سے جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹل اسٹڈیز اور بی اے ڈیجیٹل ایجنسی کے اشتراک اور گندھارا انڈسٹریل لمیٹڈ ‘ سیپ‘ میڈیکل فارما اور باڈا (bada) کے تعاون سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی تھے ، تقریب میں ڈی جی سیپ وقار احمد‘ ڈین فیکلیٹی آف سائنسز ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف ، اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ڈاکٹر وقار احمد، ڈائریکٹر ایوننگ اسٹیڈیز ڈاکٹر فرخ نواز، پروفیسر معظم علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔
یونیورسٹی آف سوات میں سماجی ہم آہنگی و قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے سیمینار اور واک
طلبہ نے اس سال کے موضوع ’’اینڈنگ پلاسٹک پلوشن‘‘ کی مخالفت اور حمایت میں دلچسپ تقاریر کیں جبکہ فائنل ائیر کے طلبہ کی جانب سے اس موضوع پر ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی ۔
مقررین نے پلاسٹک کے استعمال کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں ماحول کو درپیش خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر اور قوانین بنانا حکومت کا کام ہے لیکن جب تک عوام عملدرآمد نہیں کریں گے اس وقت تک کسی بھی چیز کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔ حکومت نے 15جون سے پلاسٹک کے بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اوراس حوالے سے ایک مہم کے تحت مختلف مالز میں تین ہزار سے زائد کپڑے کے تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں۔
ہائیر برانڈ سیمینار ، ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا عزم
وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحول کو پاک رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، انہوں نے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
