گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ کوہاٹ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں کھاریاں کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے
دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے عباس خان آفریدی سمیت تین افراد دھماکے میں زخمی ہوئے تھے ، باقی زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی تھی۔
