امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دوستی ختم ہوتے ہی ایکدوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، جیفری ایپسٹین کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث قرار دیا گیا تھا اور 2019 میں وہ پراسرار طور پر جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔
جنگ ہوتی تو تجارتی معاہدے ختم کر دیتا، جوہری تصادم میری مداخلت سے رکا: ٹرمپ
ایلون مسک نے کہا کہ ایپسٹین کی فائل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے یہ دستاویز سامنے نہیں لائی جا رہی۔ صدر کا مواخذہ کرکے جے ڈی وینس کو امریکی صدر بنایا جانا چاہیے۔
ایلون مسک نے مزید کہا اگر دنیا کا امیر ترین شخص مدد نہ کرتا تو ٹرمپ 2024 کا الیکشن نہیں جیت سکتے تھے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ایلون مسک کی ناراضی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ٹیسلا کے سربراہ جس شخص کو ناسا کا سربراہ دیکھنا چاہتے تھے وہ ڈیموکریٹ تھا اورانہوں نے اسی لیے جیرڈ آئزکمین کی نامزدگی مسترد کر دی تھی۔
ایلون مسک کی صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایلون مسک کا ای وی مینڈیٹ چھین لیا جس کی وجہ سے ہر شخص الیکٹرک کاریں خریدنے پر مجبور تھا۔اس اقدام پر ارب پتی ایلون مسک پاگل ہو گئے ہیں۔
