شہر قائد میں بوہرہ برادری آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔
بوہرہ برادری کی مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات صدر، حیدری، بلوچ کالونی، برنس روڈ پر دیکھنے میں آئے۔ خطبہ عید میں علمائے کرام نے قربانی کی اہمیت اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو خراج تحسین پیش کیا۔
سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک میں آج عیدالاضحیٰ ، مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں بڑے اجتماعات
نماز کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، شہر میں عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے بوہرہ برادری ہر سال اسلامی کیلنڈر کے مطابق ایک دن پہلے عید الاضحیٰ مناتی ہے۔
