لاہور: قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ کوچ کی حیثیت سے میرا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ میری فلاسفی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھوں اور پھر ان سے کام لوں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔ اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہم مسلسل میٹنگز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی
مائیک ہیسن نے کہا کہ میں یہ کام 6 ماہ کے لیے نہیں کرنا بلکہ دیرپا بنیادوں پر کرنا چاہتا ہوں۔ اور ٹیم ٹور سے ہٹ کر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا پر اعتماد ہے اس لیے میچ کے دوران بار بار پیغام نہیں بھیجتا۔ خواہش ہے پاکستانی عوام کہیں کہ اب اپنی ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔
