پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ اور حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت آئین اور قانون نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہر کسی کو پتہ ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کا بھی کیس چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک غیر منتخب حکومت ہے۔ اور صوبے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں یہ بھی سب کو معلوم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ جبکہ ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے آنے والے طوفان کے خلاف آواز اُٹھائیں گے۔ ہماری قربانی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔ جبکہ کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لیے بانی پی ٹی آئی ہدایات دیں گے۔ وفاق خیبرپختونخوا کے عوام کو ہمیشہ لالی پاپ دیتا ہے۔ جبکہ این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر بقایاجات وفاق ادا نہیں کر رہا۔
