وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی روکنے کی بھارتی بڑھکیں بے معنی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آبی ذخائرسے متعلق اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی روکنے کی بھارت کی دھمکی کے خلاف اقدمات کرنا چیلنج ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں شکست کے بعد پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا، بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے دھمکی دے رہاہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جنگ میں کامیابی سے نوازا ہے۔
پاکستانی وفد کی امریکی ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ، بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں معاشی میدان میں بھی اب کامیاب ہو نا ہے، وفاق نے صوبوں کے ساتھ مل کر عوام کیلئے خوبصورت مستقبل تعمیر کرنا ہے۔باتوں اور تقریروں سے کچھ نہیں ہو گا خون پسینہ گرانا ہو گا۔
دنیا نے پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی کو مسترد کیا ہے،یہ ہم پر ہے کہ پانی کے حوالے سے ہم کیا اقدامات کرتے ہیں، آنے والے نسلوں کیلئے پانی کو محفوظ کرنا ہمارے لیے چیلنج ہے، ایسے اقدامات کریں گے جس سے نسلیں ہم سب پر فخر کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کے مطابق سندھ، جہلم اور چناب ہمارے ہیں، ہمیں پانی کو محفوظ کرنے کی کپیسٹی بڑھانا ہو گی، اس حوالے سے کہیں کوئی اختلاف نہیں ، اگر ہم پانی کی اسٹوریج نہیں کریں گے تو نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی بھر پور کوشش کریں گے، معاہدے کے تحت بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا، پانی روکنے کی بھارتی بڑھکیں بے معنی ہیں۔
