قیدیوں کے لیے بڑی خوشخبری ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں قید 450 قیدی اس خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدیوں کی رہائی ممکن ہو پائے گی جو عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔
ملیر جیل سے فرار مزید قیدی گرفتار، 111 کی تلاش جاری
حکم نامے کے مطابق سزا میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے تاہم دہشتگردی، فرقہ واریت، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہونگے۔
اسی طرح جاسوسی، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان،مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزایافتہ قیدیوں کی سزائوں میں بھی کمی نہیں ہو گی۔
