وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ خوش قسمت لوگ ہیں جو حج کیلئے یہاں آئے۔
وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، پاکستان سے ایک لاکھ 17ہزار عازمین یہاں پہنچے ہیں۔
مسجد نمرہ میں عازمین حج کے لئے اعلیٰ معیاری قالینیں اور پھوار والے پنکھے نصب
سردار یوسف نے کہا کہ خوش قسمت لوگ ہیں جو حج کیلئے یہاں آئے، انہوں نے کہا کہ عازمین پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں کریں اور فلسطین اور کشمیر کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کشیدگی میں سرخروکیا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
سردار محمد یوسف نے کہاکہ پاکستانی حجاج کرام بلٹ ٹرین کے ذریعے میدان عرفات پہنچے، حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔
