سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے کے فیصلہ بہت اچھا اورعوام دوست فیصلہ ہے۔
میاں نوازشریف نے لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس واپسی پرمیڈیا سے مختصرگفتگو کہا کہ ” شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی؟ یہ بات میں نے ابھی سنی ہے، تبصرہ بعد میں کروں گا۔”
ہماری تمام توجہ معیشت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے، وزیر اعظم
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نے اپنی صحت سے متعلق سوال پر مختصر جواب دیا کہ “اللہ کا شکر ہے، طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔”
میڈیا سے گفتگو مختصرمگرپُرسکون ماحول میں ہوئی اور سابق وزیراعظم فوری طور پراندر چلے گئے۔
