پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اشتعال پر جواب ضرور دے گا۔بھارت خطے میں نیا غیر ذمہ دارانہ معمول مسلط کرنا چاہتا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد اہم ترین ملاقاتوں میں مصروف ہے۔ پاکستانی سفارتی مشن نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے امریکی سینیٹرز سے اہم ملاقات کی ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ انڈس واٹر ٹریٹی اور کشمیر پر جامع تبادلہ خیال ہوا ہے، دنیا کو بھارت کے جنگی عزائم پر تشویش ہونی چاہیے۔بھارت جنگ، پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔
مودی نے جنگ کی ابتدا کر دی، اختتام اب پاکستان کرے گا: شیری رحمان
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ میکانزم کی ضرورت پر زور دیا گیا،غیر ثابت شدہ الزامات کو جنگ کی بنیاد نہیں بننے دینا چاہیے۔پاکستانی سفارتی وفد نے امریکی ثالثی سے جنگ بندی میں مدد پر شکریہ ادا کیا ۔
