پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال میں ہونے والےضمنی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج پہلے سے ہی طے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتاہے،یہ الیکشن دھاندلی شدہ تھا،پولیس نے ہمارے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیاتھا،ہماری جدوجہد حقوق کے لیے ہے،جو جاری رہےگی۔
نیٹ میٹرنگ کو زیادہ مؤثر اور پائیدار ماڈل میں تبدیلی پر غور کر رہے،اویس لغاری
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا،فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کیے۔
مزید بولیں کہ فافن کے مطابق 116 پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے عمل پراطمینان کااظہارکیا، سمبڑیال میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک 41فیصد سے بڑھ کر 59فیصد ہوا ہے۔
گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دیدی
فافن نے کہا سمبڑیال میں تحریک انصاف ووٹ بینک 35فیصد سے 29فیصد تک آگیا،شکست تسلیم کرنے کی بجائے الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے،سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتا اور سپورٹ کرتا ہے۔یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ ن کی رہی اور ناقابل شکست رہی ہے۔
