ملیر جیل واقعے کے بعد سندھ کی جیلوں کا قانون تبدیل کر دیا گیا،قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈیننس جاری کردیا۔
سندھ پرزنس اینڈ کریکشنز ترمیمی آرڈیننس 2025 کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی تقرری کریں گے،ایڈمنسٹریٹو سروسز، پولیس سروسز اور صوبائی سروسز سے افسران کی تقرری ہو سکے گی۔
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ سندھ 21 ویں اور 20 ویں گریڈ میں افسران کی تقرری کریں گے،18ویں گریڈ کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل کی تقرری وزیر جیل خانہ جات کریں گے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی تقرری بھی وزیر جیل خانہ جات کریں گے،سینئر سپرنٹنڈنٹ اور سپرنٹنڈنٹ بھی ایڈمنسٹریٹو یا پولیس سروس سے مقرر ہوں گے۔
