وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف عید سعودی عرب میں کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو خط لکھ دیا
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وہ ان ملاقاتوں میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔
