سعودی عرب میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انتظامیہ نے عازمین حج کو خیموں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ نے عازمین حج سے عرفات کے دن اپنے خیموں سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نہ نکلنے کی گزارش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب جائیں گے
وزارت صحت نے کہا کہ عرفات کے دن عازمین حج پہاڑوں پر چڑھتے ہیں جو جسمانی مشقت کا باعث بنتا ہے جس سے گرمی لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے کہا ہے کہ اس سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہونے کی پیشگوئی ہے۔
