اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا، انہوں نے اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگی ہیں۔
عمر ا یوب نے خط میں اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہہ فراہم کریں، انہوں نے ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نااہلی ریفرنس ، عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت
انہوں نے ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی کی تفصیل بھی مانگی ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے۔
خط میں عمر ایوب کی طرف سے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت مانگی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63(2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی مثالیں بھی دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کیلئے تفصیلات دیں، پارلیمانی وقار اور جمہوری اعتماد کی بنیاد پر ریکارڈ فوری فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
