بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی مشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے بغیر تحقیقات کے لگائے گئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ، بلاول نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کووزیراعظم شہبازشریف کا خط پیش کیا۔
بھارت کو حملے کا شوق ہے تو ہم بھی تیار ہیں، بلاول بھٹو
پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی یکطرفہ فوجی اقدامات خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ بھارت کا رویہ ایٹمی خطے میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر آبی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، یو این سیکرٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور سندھ طاس معاہدے کی بحالی کیلئے فعال کردار ادا کریں۔
بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا، پاکستان کی او آئی سی کو بریفنگ
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کی امن پسندی کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہوں ، اقوام متحدہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کیلئےسرگرم ہے، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
