کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آئندہ دو روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا سکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کراچی میں 4 روز سے اب تک زلزلے کے 12 بار جھٹکے محسوس کیے گئے، گزشتہ رات ملیر کے اطراف میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں، ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
رات کو زلزلے کا پہلا جھٹکا 12 بج کر57 منٹ پر محسوس ہوا، شدت 3.4 تھی، دوسرا جھٹکا رات 2 بج کر8 منٹ پر محسوس ہوا، شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔
پیر کی رات 11 بج کر 16منٹ پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کے جھٹکے لانڈھی شیر پاؤ، قائدآباد میں محسوس کیے گئے، شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر میں 10 کلو میٹر کے قریب تھا۔
کراچی میں اتوار سے اب تک 12 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آئندہ 2 روز تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
