نیویارک، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو اگرحملے کا شوق ہے تو پاکستان بھی مکمل تیار ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے تحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کا نقصان ہوتا ہے اوراگر ایٹمی جھڑپ ہوئی تواس کے اثرات پوری دنیا پرہونگے۔
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کی کنجی ہے ، بلاول کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات
انہوں نےکہا کہ بھارت دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہے اوراس کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی گجرات اورکشمیرکا قصائی اورایک شکست خوردہ انسان ہے، جس کے بیانات قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا مزید کہ پاکستان نے اندرونی دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہم سفارت کاری و مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ دنیا کا امن ہم سب کے فائدے میں ہے۔
