نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس والوں پر تھوڑا سا دباؤ ڈالو تو یہ بھاگ جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ کیا اُدھر نریندر مودی سرینڈر کر گئے۔ مودی نے ٹرمپ کو جی حضور کہہ کر حکم کی تعمیل کی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارتی آئین کو نہیں مانتی وہ اسے ختم کرنا چاہتی ہیں۔ 1971 میں ہتھیار آئے تھے لیکن اندرہ گاندھی نے کہا کہ مجھے جو کرنا ہے میں وہ کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بےنقاب ، فوجی سربراہ کی وردی میں متنازع انتہا پسند گرو کے آشرم میں حاضری
راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کو ماضی سے سرینڈر کرنے والی چٹھی لکھنے کی عادت ہے۔ کوئی بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈالتا ہے تو فوراً سرینڈر کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی سرینڈر نہیں کرتی۔ گاندھی جی، جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل یہ سرینڈر کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔
