پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔
قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع ، بولی دہندگان سے درخواستیں طلب
ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا اور مسافر 9 جون تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
