ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قرض کی منظوری ریسورس موبیلائزیشن ریفارمز کے پروگرام کے تحت دی گئی۔
اے ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان کے لئے مالی پیکیج کی منظوری دی۔
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کی کنجی ہے ، بلاول کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات
پیکیج میں 30 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ لون کی صورت میں اور 50 کروڑ ڈالر پروگرام پر مبنی گارنٹی کی صورت میں شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے۔ اس مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
