وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیرجیل سے قیدیوں کے فرار پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے اسے سنگین غفلت قرار دیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قیدیوں کو بیرک سے باہرنکالنے کا فیصلہ غلط تھا۔ زلزلے کے دوران قیدی خوف کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث باہر نکلنے کا مطالبہ کیا۔
کراچی ، والدہ نے فرار قیدی بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا کر مثال قائم کر دی
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اس افسوسناک واقعے کو ہرگز نظرانداز نہیں کریں گے، باہر نکالنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے نیوروڈیولپمنٹل بیماریوں میں مبتلا بچوں کے بحالی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے خصوصی بچوں کو ہر قسم کی سہولیات دیں، سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیاجائےگا.
