نیویارک: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے واضح کیا کہ بھارت جان بوجھ کرخطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے سرحد پار حملوں کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدرزرداری سے ملک احمد خان کی ملاقات، پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو نے پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق الزام لگانا بذات خود سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوششوں کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ بھارت کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے۔
پانی ہماری زندگی، کمپرومائز قبول نہیں،بلاول بھٹوزرداری
پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں امریکا کی قائم مقام مستقل مندوب سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ او آئی سی نے پاکستانی بریفنگ کو سراہتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ امن کا واحد راستہ مکالمہ اور سفارتکاری ہے، اور او آئی سی اس نازک وقت میں دنیا کا اخلاقی ضمیر بن کر ابھری ہے۔
