لاہور میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی، اپوزیشن و حکومتی ارکان کے باہمی روابط اور اہم بلز کی منظوری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
پیپلز پارٹی کو 6 ہزار ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، عظمیٰ بخاری کا طنز
صدر آصف علی زرداری نے قانون سازی کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوریت کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو مل کر صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔
ملک احمد خان نے ایوان کے مؤثر کردار، آئینی و جمہوری روایات کے فروغ اور بین الجماعتی ہم آہنگی کے لیے اسپیکرکی حیثیت سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
