پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق 2سے 5 جون کےدوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اورمنڈی بہاؤالدین میں آندھی اور بارش کاامکان ہے، اسی طرح گجرات، جہلم اورگوجرانوالہ میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔
عیدالاضحیٰ کے دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
2سے 4جون تک لاہور، قصور،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ اورفیصل آباد میں بارشوں کاامکان ہے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔
اسی طرح ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔
