لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور جگہ کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بنگلور، گوہاٹی، اندور، وشاکھاپٹنم اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ اور ویمنز ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلور میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ جولائی میں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کا خواہشمند
ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو بنگلور یا کولمبو میں شیڈول ہے۔ جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو سری لنکا میں کھیلے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
