عیدالاضحیٰ کے دنوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج مغربی ہوائیں داخل ہوں گی،آج شام خطہ پوٹھوہار سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
عیدالاضحیٰ پر4 چھٹیاں ہونگی،نوٹیفکیشن جاری
ڈی جی محکمہ موسمیات نے آئندہ 3سے 4دن تک بارشوں کاامکان بھی ظاہر کیا ہے ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ
پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق 2سے 5 جون کےدوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اورمنڈی بہاؤالدین میں آندھی اور بارش کاامکان ہے، اسی طرح گجرات، جہلم اورگوجرانوالہ میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کا اضافہ ہوگیا
2سے 4جون تک لاہور، قصور،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ اورفیصل آباد میں بارشوں کاامکان ہے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔
اسی طرح ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔
