لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے طنزاً کہا کہ پیپلز پارٹی کو سمبڑیال الیکشن میں 6 ہزار ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز گالم گلوچ کا بیانیہ مسترد ہو گیا۔ اور سمبڑیال کے لوگوں نے ن لیگ پر بھروسہ کرتے ہوئے ن لیگ کی خدمت کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کا بیانیہ فیل ہو گیا۔ اور قیدی نمبر 804 کی شرٹ پہنے ایک شخص نے ن لیگ کے نعرے لگائے۔ لوگوں نے پنجاب حکومت کی عوامی خدمات کو سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بھی بلا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال کے لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خدمت کو تسلیم کیا۔ سمبڑیال کے انتخاب میں 2 جماعتوں نے رونا دھونا لگا رکھا ہے۔ تاہم ہم اسکرپٹ کو جان گئے ہیں۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کو نہیں پتہ کہ یہ پنجاب میں دوسرا الیکشن تھا۔ اور جیل میں بیٹھے شخص کو بھی غلط اطلاعات دی جا رہی ہیں۔ سمبڑیال الیکشن عوام کے لیے ٹیسٹ کیس تھا۔
انہوں نے پیپلز پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سمبڑیال الیکشن میں 6 ہزار ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
