مسلم لیگ (ن) نے پی پی 52 سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیت لیا،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار دوسرے نمبر پر رہے ۔
تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ہم نیوز کوموصول ہوگئے ،جس کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئیں،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔
حکومت کا پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں،علی پرویزملک
حنا ارشد وڑئچ کوپی ٹی آئی امیدوار پر 38449 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی،ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں ہے ، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی۔
آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا،مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما بھی حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں،واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
